سانحہ اے پی ایس کے حقیقی انصاف کے لیے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی 11ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اسکول کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء نے وطن کے مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دلخراش سانحہ اے پی ایس پوری قوم کے لیے ایک بڑی آزمائش تھا، اس سانحے نے ہمارے دلوں کو غم سے بھر دیا مگر قوم کے حوصلے پست نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی اس سانحے کا حقیقی انصاف ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم آج بھی شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور حکومت ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *