ایران-امریکا سیزفائر، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار 11 فیصد اضافہ

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، ایران امریکا سیز فائر پر ہنڈرڈ انڈیکس ہفتے بھر میں 11 فیصد بڑھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اس کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 16 ہزار 792 پوائنٹس کے اضافے سے1 لاکھ 67 ہزار 91 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں ہنڈرڈ انڈیکس 20 ہزار 518 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 68 ہزار 290 رہی، جبکہ کم ترین سطح1 لاکھ 47 ہزار 771 رہی۔

حصص بازار میں اس ایک ہفتے میں 3.3 ارب شیئرز کے سودے 203.6 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 1 ہزار 748 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 473 ارب روپے ہو گئی ہے۔

Check Also

کم سن بیٹے کی المناک موت نے مجھے تبدیل کر دیا:ببرک شاہ

پاکستانی معروف اداکار ببرک شاہ نے اپنے کم سن بیٹے کی المناک موت اور اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *