کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود،ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ اس دوران شام یا رات کے وقت ہلکی بارش یا بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق جزوی بادل اور نمی کے باعث موسم قدرے خوشگوار رہنے کی توقع ہے، تاہم شہریوں کو ہلکی بارش یا بوندا باندی کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Check Also

کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں مین ہول حادثے پر میئر مرتضیٰ وہاب کا بیان، والدین نے غفلت پر اظہارِ تشویش کیا

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کڈنی ہل پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *