پی ایس ایل: غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پہ جاری پیغام کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آئندہ ماہ کی 3 تاریخ تک جاری رہے گی۔

پی ایس ایل کا گیارہواں سیزن 26 مارچ سے شروع ہوگا جس میں دو نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ بھی حصہ لیں گی۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بجائے نیلامی ہوگی جس کی تاریخ 11 فروری مقرر کی گئی ہے۔

نیلامی کے لیے کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت (بیس پرائس) کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

Check Also

ایل پی جی کتنی مہنگی ؟نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *