سوات ،کبل تھانہ حملےمیں خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی: آئی جی کے پی

سوات: آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا ہےکہ کبل تھانے حملے میں خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ کبل تھانا دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیں گے، شہید پولیس اہلکاروں کو شہدا پیکج دیا جائے گا۔

آئی جی کے پی نے کہا کہ خدشہ موجود تھاجس کے باعث سخت سکیورٹی انتظامات کیےگئے تھے، پولیس جوانوں نے خودکش حملہ آور کو روکا جس پر دھماکا ہوا۔

ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے، اس میں مزید بہتری لائیں گے، دہشتگردوں کی تشکیل ہوتی رہتی ہے لیکن وہ ایک جگہ پر نہیں رہتے، دہشتگردوں کا پیچھا کر رہے ہیں، انہیں دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے۔

آئی جی کے پی نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر،ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے

اسلام آباد: رواں مالی سال 2026-27 کے پہلے ماہ (جولائی 2026) کے دوران ملک میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *