ماسکو، کیف: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی، 24 گھنٹوں میں 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
ماسکو پر یوکرینی ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے اور 6 زخمی ہوئے، روسی علاقے کراسنوڈار میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈرون کا اصل ہدف روس کا اہم بحری اڈہ نووروسیسک تھا جو گیلینڈژک سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے تاہم ڈرون ساحلی علاقے میں جا گرا اور بڑی تعداد میں شہری اس کی زد میں آ گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین پر روسی حملے میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے، یوکرینی علاقے زاپوریژیا پر روسی حملے میں 2 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے۔
THE PUBLIC POST