نواز شریف کی طبیعت ناساز، دورہ  سعودی عرب ملتوی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ملتوی کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ نواز شریف کا دورہ ان کی صحت کی عمومی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوا، نواز شریف کو ان کے معالجین کی جانب سے فضائی سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نواز شریف کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کر رہے ہیں۔نواز شریف کے معالجین نے نواز شریف کو پیس میکر لگوانے کی تجویز دے دی، صدر مسلم لیگ (ن) ہر رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارتے رہے ہیں۔

Check Also

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *