نیپا چورنگی میں کھلے مین ہول میں گرنے والا بچہ 14 گھنٹے بعد مردہ حالت میں ملا

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے کمسن بچے ابراہیم کی لاش ریسکیو 1122 کی ٹیم نے 14 گھنٹے طویل سرچ آپریشن کے بعد برآمد کر لی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بچہ مین ہول میں گرنے کے بعد نالے کے بہاؤ کے ساتھ بہہ گیا تھا،

جس کے باعث تلاش میں دشواری پیش آئی۔

بالآخر بچے کی لاش جائے حادثہ سے تقریباً ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور غم کی فضا برقرار ہے جبکہ شہریوں نے کھلے مین ہولز کے خلاف متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Check Also

پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *