کراچی؛ بھابی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش پھندے سے لٹکانے والا دیور گرفتار

کراچی(پبلک پوسٹ)ملیرکینٹ حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا ، جس کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔

پیر کے روز ملیر کینٹ تھانے کےعلاقے حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے30سالہ خاتون سعدیہ دختر ہدایت اللہ کی گلےمیں پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ خاتون کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی تھی ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا، جس کا مقدمہ بھائی محمد اسحاق کی مدعیت میں ملیرکینٹ تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمہ مقتولہ کے سسرالیوں دیوراسحاق،ساس اللہ رکھی ،دیورانی کوثر،رشید اور اس کے چھوٹے بھائی عادل کے خلاف درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ مقتولہ کے بھائی اسحاق ولد ہدایت اللہ کے مطابق24 اگست کو بہن اپنے 5 بچوں اورساس کے ہمراہ ہمارے گھر تقریب میں آئی ہوئی تھی۔ تقریب میں شرکت کے بعد بہن اپنے بچوں اورساس کے ہمراہ واپس اپنے شوہرکے گھرچلی گئی تھی اور پیر کو مجھے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ بہن نے خود کشی کرلی ہے۔

اطلاع پربہن کے گھرپہنچا توکمرے میں چارپائی پراس کی لاش رکھی ہوئی تھی۔ بہن کے گلے میں پھندے کے نشانات واضح تھے۔ ناک اورماتھے پرزخم کے نشانات بھی تھے اور اس کے سسرال والے اس کی قبراورتدفین کی تیاری کررہے تھے، جس پر میں نے شور شرابہ کیا اورمدد گار15 پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کےآنے پر بہن کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جائی گئی۔ پولیس نےپوسٹ مارٹم کے بعد لاش ہمارے حوالے کردی۔ میرا دعویٰ ہے کہ میری بہن کواس کے سسرالوں نے ذاتی رنجش کے باعث تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا ہے۔

ملیر کینٹ پولیس نے مقتولہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کرنے کے الزام میں اس کے دیوراسحاق کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم اسحاق نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *