کراچی، آرام باغ میں پولیس مقابلہ،ایک زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے آرام باغ میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق بلاسیس اسٹریٹ، ڈی جے چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی ہوگیا جس کی شناخت محمد زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم عبدالمجید کو مزید تفتیش کے لیے آرام باغ تھانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول، متعدد موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

Check Also

گوجرانوالہ: بوری بند لاش کا معمہ حل، ادھار کی رقم واپس مانگنے پر دوست کا قتل، 2 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ کے علاقے جنڈیالہ باغوالہ میں بوری بند لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *