کراچی کے کشمیر روڈ پر جمشید کوارٹرز پولیس کا مبینہ مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا! پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اصغر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد فرار ملزم کی تلاش اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
THE PUBLIC POST