اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ڈارون میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اسمتھ نے تین کیچز پکڑ کر سب سے زیادہ ٹیسٹ کیچز لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

اسمتھ نے اپنے 124ویں ٹیسٹ میں کیچز کی تعداد 218 تک پہنچا دی ہے۔

انگلینڈ کے جو روٹ 166 ٹیسٹ میچز میں 218 کیچز لے کر اس فہرست میں اس وقت ان کے ہم پلہ ہیں۔

بھارت کے سابق کپتان اور کوچ راہول ڈریوڈ 210 کیچز کے ساتھ تیسرے جبکہ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردنے نے 149 ٹیسٹ میں 205 کیچز پکڑے تھے۔

جنوبی افریقا کے سابق آل راؤنڈر جیک کیلس 166 ٹیسٹ میں 200 کیچز کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹاپ پوزیشن پر موجود اسٹیو اسمتھ اور انگلش کپتان جو روٹ کے درمیان اس ریکارڈ کو اپنے پاس برقرار رکھنے کی جنگ جاری رہے گی۔

آسٹریلوی ٹیم ان دنوں بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں مصروف ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 19 اگست سے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز کرے گی۔

Check Also

اسرائیلی وزیراعظم نےبرطانیہ کو ’اسلامی جمہوریہ‘ قرار دے دیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے برطانیہ پر طنز کرتے ہوئے اسے ’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘ قرار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *