نامور فلمی اداکارعلی خان انتقال کرگئے

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار علی خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

اطلاعات کے مطابق علی خان کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دو گھنٹے ایمرجنسی میں زیر علاج رہے۔

اداکار طبیعت ناساز ہونے کے باوجود داتا صاحب کے دربار حاضری کےلیے روانہ ہوئے۔ لیکن راستے میں ہی انھیں دل کا دورہ پڑا۔ اور وہ موٹر سائیکل سے گرگئے۔

انتقال کے بعد اداکار کے بھائی میت کو آبائی شہر گوجرانوالہ لے گئے، جہاں آج ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

Check Also

کراچی: قصبہ کالونی میں زہریلی چیز کھانے سے بچی جاں بحق، بھائی اسپتال منتقل

کراچی کے ضلع غربی کے علاقے قصبہ کالونی میں گھر میں زہریلی چیز کھانے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *