عامر خان کی اریجیت سے ملاقات، کیا سپر اسٹار نے گلوکار کو دوبارہ گانے کیلئے منالیا؟

بالی وڈ اداکار عامر خان کی گلوکار اریجیت سنگھ سے ملاقات کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں عامر خان گلوکار اریجیت سنگھ سے ملاقات کرنے ان کے آبائی گھر مرشدآباد گئے۔

اس ملاقات کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ شاید عامر خان گلوکار کو دوبارہ پلے بیک گلوکاری کیلئے منانے گئے ہیں۔

اس حوالے سے بالی وڈ اداکار نے ایک انٹرویو دیا اور وضاحت کی کہ وہ اریجیت سنگھ سے ملنے ان کے گھر ضرور گئے تھے لیکن انہیں پلے بیک گلوکاری کیلئے منانے نہیں گئے تھے۔

عامر خان نے کہا کہ وہ گلوکار کے گھر کسی اور مقصد کیلئے گئے تھے، اسی دوران انہوں نے اریجیت کو فلموں میں دوبارہ سے گانے کیلئے سوچنے پر زور دیا لیکن اریجیت اپنا پختہ ذہن بنا چکے ہیں۔

عامر خان نے اریجیت سنگھ سے ملنے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے جنید خان کی نئی آنے والی فلم ‘ایک دن’ کے گانوں کی رینڈرنگ کے لیےگئے تھے۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اریجیت کو فلم میں اپنے بیٹے جنید کے کردار کے لیے 5 گانے گانے پر راضی کیا، وہ جنید کے کردار کے لیے گا رہے ہیں، چونکہ فلم کے گانے کیلئے پہلے ہی کمٹمنٹ کی جاچکی تھی اس لیے وہ اپنی کمٹمنٹ کو مکمل کرنا چاہتے تھے۔

عامر خان نے مزید بتایا کہ جنید خان کی فلم میں 5گانے ہیں اور اریجیت تمام گانے گا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اریجیت سنگھ نے 27 جنوری کو اچانک پلے بیک سنگنگ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

Check Also

شادی سے قبل رشمیکا اور وجے کی دولت کی مالیت سامنے آگئی

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا 26 فروری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *