رونالڈو نے شاہانہ تقریب کے بجائے گھر کےڈرائنگ روم میں شادی کیوں کی؟ تصاویر نے سب کو حیران کر دیا

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کی سادگی سے منعقد ہونے والی شادی کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔

رونالڈو اور جارجینا نے11 اگست 2026 کو پرتگال کے علاقے کاسکائس میں واقع اپنے گھر میں سول تقریب کے دوران شادی کی۔

دنیا کے مقبول ترین جوڑوں میں شمار ہونے کے باوجود دونوں نے کسی بڑی اور پُرتعیش تقریب کے بجائے انتہائی نجی انداز اپنایا، جس میں ان کے پانچ بچوں اور چند قریبی افراد نے شرکت کی۔

شادی میں رونالڈو اور جارجینا نے معروف لگژری فیشن برانڈ گوچی کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔

جارجینا نے روایتی عروسی گاؤن کے بجائے سفید رنگ کا نفیس سلک اسکرٹ سوٹ پہنا جبکہ رونالڈو ہلکے خاکی رنگ کے سوٹ میں نظر آئے۔

ان کے بچوں کے ملبوسات بھی ہلکے اور ہم آہنگ رنگوں میں رکھے گئے۔

گوچی کا انتخاب اس جوڑے کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ دونوں کی پہلی ملاقات 2016 میں میڈرڈ کے ایک گوچی اسٹور میں ہوئی تھی، جہاں جارجینا بطور سیلز اسسٹنٹ کام کرتی تھیں۔

’اب لگژری نہیں، صرف اپنے خاندان کے ساتھ وقت بتانا چاہتی تھی‘

جارجینا نے شادی کو سادہ رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’’بچپن میں ایک شاندار محل، بڑی بارات اور طویل عروسی لباس والی شادی کا خواب دیکھا کرتی تھی مگر اب خواہش اپنے شریک حیات اور بچوں کے ساتھ گھر میں ایک مختصر اور نجی تقریب کی تھی۔‘‘

پُرتعیش چیزیں ان کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں لیکن خاندان کے ساتھ ایسے ذاتی لمحات ان کے لیے زیادہ قیمتی ہیں۔

کیا رونالڈو فٹبال کو الوداع کہنے والے ہیں؟

شادی کے ساتھ ہی رونالڈو نے اپنے فٹبال کیریئر سے متعلق بھی اہم اشارہ دیا ہے۔ 41 سالہ اسٹار کا کہنا ہے کہ 2026-27 ممکنہ طور پر ان کے فٹبال کیریئر کا آخری سیزن ہو سکتا ہے۔

رونالڈو کے مطابق وہ کھیل سے رخصت ہوتے ہوئے ایک شاندار میراث چھوڑنا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے ابھی باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔

Check Also

عامر خان کی ویٹرنری کلینک ویڈیو پر عمران خان کا پاپارازی کو دوٹوک جواب

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *