کراچی (شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کی باصلاحیت اور مقبول فنکارہ حنا ثانی کی عوامی مقبولیت آج بھی برقرار ہے حنا ثانی اپنی بہترین پرفارمنس کی بدولت عوام کے دلوں میں زندہ ہیں حنا ثانی کو خوش اخلاقی اور شاندار اداکاری اور بہترین رقص کی وجہ سے تھیٹر کی پسندیدہ اداکارہ کا درجہ حاصل ہے-
حنا ثانی اب تک وہ لاتعداد اسٹیج ڈراموں میں اداکاری اور رقص کے حوالے سے بہترین پرفارمنسز پیش کرکہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں ان کی پبلک ڈیمانڈ آج بھی تھیٹر کے شائقین میں اسی طرح قائم ہے جس طرح ابتداء میں تھی مداح ان کی پرفارمنس کا بےصبری سے انتظار کرتے ہیں تاہم وہ بہت معیاری ڈراموں کا چناؤ کرتی ہیں تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ عوامی مقبولیت میں سہرفرست ہیں
THE PUBLIC POST