اپوزیشن عدم اعتماد لائے گی تو اسے سہولت فراہم کریں گے: اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم یا اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا اپوزیشن کا حق ہے، اگر اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لائے گی تو اسے سہولت فراہم کریں گے۔

پارلیمنٹ کے احاطے میں زیتون کا پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر کی ذمے داری نہیں کہ ایوان کا کورم مکمل کرے، کورم مکمل کرنا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمے داری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں بہتری آئی اور تمام لوگ موجود تھے، امید ہے کہ کل مزید بہتری آئے گی اور کورم مکمل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فورم اپنے اپنے علاقوں کے مسائل پر بات کرنے کے لیے ہے، اسے خالی چھوڑنا مناسب نہیں، اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق اتحاد کیا ہے جو اچھی چیز ہے۔

سردار ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کمیٹیوں سے استعفے میں نے ابھی تک قبول نہیں کیے، میری یہی خواہش ہے کہ میں کمیٹیوں سے پاکستان تحریکِ انصاف کے استعفے قبول نہ کروں۔

Check Also

ہیرا گولڈ کی جانب سے بارہ ربیعُ الاوّل کی مناسبت سے نعت خواں اویس رضا قادری کی آواز میں نعتیہ کلاموں کا سلسلہ جاریپہلے کلام “آمد سرکار” کے بعد کلام”چن چڑھیا امینہ دے لال دا” دوسرا نعتیہ کلام ا ہلًا وَسہْلًا مَرْحَبًّا” کے عنوان سے ریلیز کیا گیا

کراچی :ہیرا گولڈ کی جانب سے ربیعُ الاوّل کی مناسبت سے بین الاقوامی شہرت یافتہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *