وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی 5 روزہ دورۂ سندھ پر رحیم یار خان کے لیے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وہ 27 ستمبر کی اسٹریٹ موومنٹ کے لیے سندھ میں بھرپور سیاسی و عوامی رابطہ مہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں سیاسی و مقامی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے۔ ان کا 3 سے 7 ستمبر تک دورۂ سندھ سیاسی صف بندی تیز کرنے کا اہم مرحلہ ہے۔
دریں اثنا وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے سندھ میں اسٹریٹ موومنٹ سے متعلق بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت اسٹریٹ موومنٹ کے لیے سندھ پہنچ رہی ہے۔
شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ضلع گھوٹکی کے کامو شہید سے اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کریں گے ، جہاں وہ کامو شہید میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ پہنچے گی، جہاں کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا جائے گا۔ پارٹی قیادت جیکب آباد میں بھی عوامی رابطہ مہم چلائے گی۔
شفیع جان نے کہا کہ سندھ میں اسٹریٹ موومنٹ عوامی جدوجہد کو فیصلہ کن مرحلے میں داخل کرے گی۔ عمران خان کے ساتھ ہونے والا سیاسی انتقام عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔
THE PUBLIC POST