جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید

لاہور: اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ جیون ساتھی منتخب کرنے کا فیصلہ انتہائی مشکل ہے، میں عزت کرنے والے شخص سے شادی کروں گی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ نوال سعید کا حالیہ بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی، لائف پارٹنر منتخب کرنے کا فیصلہ کیریئر کا انتخاب کرنے سے کہیں زیادہ مشکل اور ایک جواء ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کیریئر میں آپ ہمیشہ نئی چیزیں سیکھ سکتے ہیں یا اپنا راستہ بدل سکتے ہیں لیکن لائف پارٹنر کا انتخاب اتنا آسان نہیں کیونکہ آپ کبھی نہیں جان سکتے کہ کوئی انسان آگے چل کر کیسا نکلے گا۔

نوال سعید نے واضح کیا کہ جب بھی وہ شادی کریں گی، شوبز انڈسٹری سے باہر کے کسی شخص کا انتخاب کرنے کو ترجیح دیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر کے حوالے سے وہ کسی امیر یا بہت مشہور شخصیت کے بجائے ایک روادار، عزت کرنے والے، مہربان اور سادہ مزاج انسان کو ترجیح دیتی ہیں۔

Check Also

نجی شعبے کا سرمایہ متحرک کرنا پاکستان کی معاشی ترقی کیلیے ناگزیر ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *