ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماراہدف ہے: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماراہدف ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، وزیر داخلہ نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اور ایف آئی اے اکیڈمی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے وزیر داخلہ کو اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔

‎وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا، اجلاس میں ایف آئی اے کو مزید مؤثر، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کیلئے اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ سال کے اختتام تک ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماراہدف ہے، ادارے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کو بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ نئی بھرتیوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔‎

Check Also

سندھ حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹ کے مذاکرات ناکام،کل سے ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ برقرار

کراچی : گڈز ٹرانسپورٹ اور سندھ حکومت کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *