میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت: پنجاب فارنزک لیب مقتول کا آئی فون کھولنے میں ناکام

کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ پنجاب فارنزک لیبارٹری بھی میر رضا کا آئی فون کھول نہیں سکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تفتیشی ذرائع کے مطابق پنجاب فارنزک لیبارٹری نے میر رضا کیس میں بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کو اس حوالے سے باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، میر رضا کی گھڑی اور موبائل فون تحقیقاتی ٹیم کو واپس بھیجے جائیں گے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کی ایپل واچ سے چند اسکرین شاٹ اور میسجز ملے تاہم وہ مواد تفتیش کے لیے اہم نہیں۔

ادھر میر رضا قتل کیس کے تفتیشی افسر نے مزید اہم دستاویزات جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرادیں۔

رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسر نے میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت اسمارٹ واچ، موبائل اور دیگر اشیا کی فارنزک رپورٹس بھی جوڈیشل کمیشن کو جمع کرادیں۔

تفتیشی افسر نے گواہوں کے 161 کے مزید بیانات کی نقول بھی پیش کردی ہیں۔

Check Also

ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز نے ہانگ کانگ ویمنز کو 72 رنز سے ہراکر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *