کراچی: شیرپاؤ کالونی میں رینجرز کی کارروائی،اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم ارسلان شاہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے موبائل فون اور بغیر کاغذات والی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ملزم کے ساتھی کے گھر سے 30 بور پستول اور ایمونیشن بھی ملا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم شیرپاؤ کالونی، ملیر، قیوم آباد اور کورنگی کے علاقوں میں وارداتوں میں ملوث ہے۔

Check Also

مریدکے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد قاتلانہ حملے میں جاں بحق

لاہور: شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *