کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 4 الگ الگ مبینہ مقابلوں میں 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
چھیپا حکام کے مطابق گبول ٹاؤن پولیس کا سیکٹر 15 بی بفرزون میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت خان محمد کے نام سے ہوئی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا سیکٹر 6 بی صدیق آباد میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت عبداللہ شہباز کے نام سے ہوئی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
ملیر سٹی پولیس نے جلبانی گوٹھ میں معراج ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
زخمی ملزم کی شناخت محمد شعیب کے نام سے ہوئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔
شاہ لطیف پولیس کا قائدآباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت 30 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے بھی اسلحہ برآمد ہوا۔
THE PUBLIC POST