کراچی میں آج بارش کا امکان

کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوائیں ساکن ہیں، جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

موسمیاتی ماہر کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت کی شدت 42 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔

شہر کے مضافاتی علاقے میں 12 سے 1 بجے کے بعد گرج چمک کے بادل بننے کا امکان ہے، ایم نائن، ڈی ایچ اے، گڈاپ، دنبہ گوٹھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

موسمیاتی ماہر کا کہنا ہے کہ اسکیم 33، ملیر، گلشن حدید، گلشن معمار، پورٹ قاسم، اسٹیل ٹاؤن میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہر کے دیگر حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے 45 سے 60 فیصد امکانات ہیں، ستمبر میں پاکستان کے جنوبی حصے میں مون سون کا نظام کمزور ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث مقامی طور پر بادل بن سکتے ہیں، کراچی میں فی الحال کسی شدید بارش کی توقع نہ رکھیں۔

Check Also

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز،کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 9 دہشتگرد ہلاک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *