ثقلین مشتاق اپنے داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کرواتے تھے: توصیف احمد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر توصیف احمد نے ثقلین مشتاق پر داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کروانے کا الزام عائد کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر توصیف احمد نے سابق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر ثقلین مشتاق پر سنگین الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے داماد اور آل راؤنڈر شاداب خان کی قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے لوگوں سے فون کروایا کرتے تھے۔

توصیف احمد کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق کو شاداب کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا، اور یہ کہ ان کے پاس ثقلین مشتاق کی مبینہ فون ریکارڈنگز بھی موجود ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ باہر سے آکر شاداب خان کو فوری طور پر سینٹرل کانٹریکٹ کیسے مل جاتا ہے؟

دوسری جانب، توصیف احمد کے ان الزامات کا کرارا جواب دیتے ہوئے ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ بطور سینیئر ان کی عزت کرتے ہیں، تاہم وہ جھوٹ بولنے سے گریز کریں۔

ثقلین مشتاق نے چیلنج کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے پاس بھی ریکارڈنگز موجود ہیں، لہٰذا توصیف احمد پہلے اپنی ریکارڈنگز ریلیز کریں، اس کے بعد وہ بھی اپنی ریکارڈنگز سامنے لے آئیں گے۔ دونوں سابق لیجنڈز کے درمیان اس عوامی لفظی جنگ نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

Check Also

رجب بٹ کی بیٹے کی پہلی سالگرہ میں شرکت:سونے سے لے کر گاڑی تک، کیا کچھ دے ڈالا؟

پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ اپنے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *