کراچی: کورنگی میں واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق

کراچی میں پانی کے ٹینکر کی وجہ سے ایک اور شہری کی جان چلی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔

حادثے اور بعد ازاں اس پر عوام کی جانب سے کی گئی کارروائی کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم کچھ دیر بعد اسے بحال کر دیا گیا۔

Check Also

ریکٹ پاکستان کا آغا خان فاؤنڈیشن کے اشتراک سےصاف صحت مند پاکستان پروگرام متعارف

ریکٹ پاکستان نے آغا خان فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ’صاف صحت مند پاکستان‘ کے نام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *