شاہی عدالت نے نئے مفتی اعظم کی تقرری کا اعلان کر دیا

شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر ہوگئے ہیں۔

حرمین شریفین کی اپ ڈیٹس شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیچ ’ انسائیڈ دی حرمین‘ کی جانب سے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ شاہی عدالت نے سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کے سربراہ کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پیچ کے مطابق شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کے سربراہ مقرر ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ 23 ستمبر 2025 کو سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد کیا گیا۔

شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید 1949 میں البوکریہ میں پیدا ہوئے۔ 1984 سے کعبہ کے امام کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس سے قبل عرفات میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج کی امامت کر چکے ہیں۔

Check Also

اٹلی نے 2 بھائیوں کی بدولت نیپال کو شکست دیکر ٹی 20 ورلڈکپ میں پہلی تاریخی فتح حاصل کرلی

ممبئی: اٹلی نے 2 بھائیوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو شکست دے کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *