امیتابھ کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دینے پر ہدایتکار کی والدہ نے بیٹے کیساتھ کیا کیا؟

بالی ووڈ کے سینئر ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو چار کروڑ کی گاڑی تحفے میں دینے پر انہیں والدہ سے تھپڑ کھانا پڑا تھا۔

فلم ایکلویہ: دی رائل گارڈ کے ہداہتکار ونود چوپڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے امیتابھ بچن کو اس فلم کیلئے اپنے قیام اور دیگر اخراجات کا بوجھ خود اُٹھانے پر قائل کیا تھا کیونکہ وہ اس فلم میں موجود دیگر اداکاروں کے اخراجات پورے نہیں کر سکتے تھے۔

ہدایتکار کے مطابق امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے ونود چوپڑا کو ایک ہفتہ بھی برداشت نہیں کر سکیں گے جس کا اعتراف امیتابھ بچن نے خود اپنے پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں بھی کیا۔

ودھو ونود چوپڑا نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے شروعات کے دن دنوں میں ہی ان کی اور بگ بی کی لڑائیاں شروع ہوگئی تاہم دونوں نے برداشت کا مظاہرہ کیا اور فلم کے مکمل ہونے تک ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ڈٹے رہے۔

ہدایتکار کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کے تعاون کو سراہنے اور اپنے اخراجات خود اُٹھانے کی درخواست کو قبول کرنے پر انہوں نے فلم کی ریلیز کے بعد امیتابھ بچن کو 4 کروڑ کی گاڑی تحفے میں دی۔

تاہم امیتابھ کو 4 کروڑ کی گاڑی تحفے میں دینا ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا کو مہنگا پڑگیا کیونکہ انہیں اپنی والدہ سے اس بات کیلئے تھپڑ کھانا پڑا۔ ونود کے مطابق والدہ نے خود بگ بی کو گاڑی کی چابیاں دیں اور بعد میں مجھ سے سوال کیا کہ یہ گاڑی 11 لاکھ کی ہوگی؟ مگر اس گاڑی کی اصل قیمت 4.5 کروڑ بتانے پر والدہ نے مجھے تھپڑ مارا اور کہا کہ میں بےوقوف ہوں مجھے خود گاڑی لینی چاہیئے تھی۔

ونود کا کہنا تھا کہ انہیں امیتابھ بچن کو گاڑی تحفے میں دینے پر خوشی محسوس ہوئی اور وہ میں کبھی نہیں بھول سکتا کیونکہ پیسہ کیا چیز ہے اگر آپ کو خوشی محسوس نہ ہوسکے۔

Check Also

اگر حسن زاہد کو سزا نہیں ہوئی اور وہ جیل سے چھوٹ گیا تو وہ اس کا بدلہ مجھ سے آج نہیں تو کل ضرور لے گا۔سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب

سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ اگر حسن زاہد کو سزا نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *