نیپا واقعہ: میئر کراچی کی معذرت،نجی اسٹور کی ذمہ داری بھی قرار

کراچی (پبلک پوسٹ )
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس میں نیپا چورنگی کے حالیہ واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں نجی ڈیپارٹمنٹل اسٹور کی بھی ذمہ داری بنتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بطور “فادر آف سٹی” انہوں نے شہریوں سے معافی مانگی ہے، کیونکہ معافی مانگنے سے کوئی بڑا چھوٹا نہیں ہوتا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہر مسئلے کا ملبہ بلدیاتی اداروں پر ڈال دیا جاتا ہے جبکہ شہری الزام تراشی سے تنگ آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی تصاویر اگر شاہراہ فیصل پر آویزاں ہو سکتی ہیں تو مین ہول کے ڈھکن بھی لگائے جا سکتے ہیں۔

میئر کراچی نے بتایا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ شہر کے لیے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، جس کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور امید ہے کہ جلد اس کا کوئی مؤثر حل نکل آئے گا۔

Check Also

استعفیٰ کسی کے باپ کا مال نہیں؛ناقدین باز آجائیں، شہر کے مسائل حل کرنا ہیں: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *