برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن اور سپاہی سمیت 3 افراد شہید

گلگت بلتستان کے برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن اور سپاہی سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برف ہٹانے کا آپریشن کیپٹن اسمد کی زیر نگرانی ہورہا تھا کہ 3جنوری کی رات دو بجے آپریشن کے دوران برف کا تودہ گرا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ تودہ گرنے سے کیپٹن اور سپاسی سمیت تین افراد شہید ہوگئے جن میں کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسٰی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28سالہ کیپٹن اسمد کا تعلق لاہور اور سپاہی رضوان کا تعلق اٹک سے تھا جبکہ شہید مشین آپریٹر شہری عیسیٰ کا تعلق استور سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سخت کوششوں کے بعد تینوں افراد کو تودے کے نیچے سے نکال لیا گیا تھا، کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اورمشین آپریٹر عیسٰی کی حالت خراب تھی اور تینوں شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تینوں افراد نے خراب موسم میں فورسز کی آپریشنل نقل و حرکت کیلئے آپریشن کے دوران جان کی قربانی دی۔

Check Also

سندھ حکومت کا سہیل آفریدی کوکراچی میں پروٹوکول دینے کا اعلان

حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کراچی میں پروٹوکول دینے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *