کراچی والے ہوجائے تیار:ہیٹ ویو کاالرٹ جاری

کراچی(پبلک پوسٹ)شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ تھرپارکر،عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔

دریں اثنا کراچی میں آج اور کل 38 جب کہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے ۔ 3 روز کے دوران کراچی میں گرم ومرطوب موسم ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بدستور بحال رہ سکتی ہیں۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *