اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اچکزئی کا 27 ویں ترمیم پر نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سرابراہان کو خط لکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

Check Also

سندھ کی ثقافت نیویارک پہنچ گئی، ’اوڈیسی‘ کے پریمیئر پر کرسٹوفر نولان کی اجرک والی ٹائی وائرل

ہالی وڈ کے معروف فلم ساز کرسٹوفر نولان اپنی سادہ اور کلاسک ڈریسنگ کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *