ایران پر حملے کا فیصلہ اسرائیل کا نہیں امریکا کا تھا: اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی سفیر

اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے کا فیصلہ اسرائیل کا نہیں بلکہ امریکا کا تھا۔

اسرائیلی سفیر نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ امریکا کا تھا، یہ ہمارا فیصلہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکا کی اس کوشش کی حمایت کی، ہمارا خیال ہے کہ یہ بالکل درست فیصلہ تھا۔

ڈینی ڈینون نے نائب امریکی سفیر کے اس بیان کو بھی مسترد کر دیا ہے کہ ریپبلکنز کو وسط مدتی انتخابات میں بھاری شکست ایران جنگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

انہوں نے امریکی نائب صدر کے حوالے سے کہا ہے کہ ہر چیز کے لیے ہمیشہ اسرائیل کو موردِ الزام ٹھہرانا بہت آسان ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔

Check Also

دبئی میں کرایہ داروں کوبڑا ریلیف مل گیا

دبئی میں کرایوں میں کمی کے رجحان کے باعث نئے کرایہ داروں کو گزشتہ سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *