سونے کی قیمت میں  آج مسلسل دوسرے دن بڑی کمی

کراچی (پبلک پوسٹ)سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے دن بڑی کمی ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2863 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری دن (جمعہ کو) 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 500 روپے کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح ملک میں آج فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی کمی واقع ہونے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 639 روپے ہوگئی۔

Check Also

7 ارب ڈالر کا پروگرام؛ آئی ایم ایف جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر پروگرام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *