سوکن نے ایثار کی اعلیٰ مثال قائم کردی، شوہر کی دوسری بیوی کو اپنا جگر عطیہ کردیا

ویسے تو ہر معاشرے میں سوکنوں کے مابین بیر ہونا عام بات سمجھی جاتی ہے تاہم کبھی کبھی ان میں آپس میں پیار و ایثار کی ایسی مثال سامنے آجاتی ہے کہ یقین نہیں آتا۔

ایسا ہی ایک حیران کن اور متاثر کن واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں ایک شوہر کی پہلی بیوی نے دوسری بیوی کو اپنا جگر کا حصہ عطیہ کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ماجد بلدہ الروقی کی دوسری بیوی تغرید عوض السعدی جگر کے ایک سنگین مرض میں مبتلا تھیں اور اس کی جان بچانے کے لیے جگر ٹرانسپلانٹ ضروری تھا۔

اسپتال میں ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ پہلی بیوی جن کا نام نورا سالم الشمری ہے، کا جگر دوسری بیوی کیلئے موزوں ہے جس پر نورا سالم نے رضاکارانہ طور پر جگر عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ واقعہ سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا جہاں لوگوں نے اسے قربانی، ایثار اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قرار دیا ہے۔ظ

Check Also

ایران نے امارات کے ساحل پر آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا؛ اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *