کراچی، گلستان جوہر میں رقم کے تنازع پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق، رشتہ دار زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں رقم کے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا رشتہ دار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ عباس رند کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی عبدالمالک کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں افراد ایک ہوٹل پر بیٹھے رقم کے لین دین کے معاملے پر گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران جھگڑا ہوگیا اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور زخمی آپس میں رشتہ دار ہیں اور دونوں کے درمیان گزشتہ 8 ماہ سے رقم کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد کا آبائی تعلق جیکب آباد سے ہے اور وہ کراچی کے بلاول بختاور گوٹھ میں رہائش پذیر تھے۔ مقتول عباس رند پر کاروکاری کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فائرنگ کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Check Also

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی مرتبہ انڈر 19 ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *