کراچی: زخمی ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب پولیس مقابلے کے دوران زخمی ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے مارا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کو گزشتہ روز شہریوں نے ڈکیتی کے دوران پکڑا تھا، جسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ اس نے پولیس اہلکار کا پستول چھین کر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ہو گیا، تاہم جوابی فائرنگ میں ڈاکو مارا گیا۔

ہلاک ہونے والا ڈاکو متعدد ڈکیتی اور دورانِ ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق اور دکان کا ملازم زخمی ہوا تھا۔

Check Also

وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات،ترقی کے مشترکہ مقاصد کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر سراہا

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی اور ترقی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *