بالی ووڈ سپر اسٹارز کے حقیقی نام کیا ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

شاہ رُخ خان، سلمان خان ہوں یا اکشے کمار ان بالی ووڈ سُپر اسٹارز کو دنیا جانتی تو ہے مگر ان کے فلمی ناموں سے، تاہم ان کے اصل نام کیا ہیں یہ آپ نے بھی شاید ہی پہلے کبھی سُنے ہوں گے۔

اکشے کمار نے جب انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں بھی دیگر اداکاروں کی طرح کوئی فلمی نام رکھنے کا مشورہ دیا گیا جو ان کی وجہ شہرت بن سکے اور اس لئے انہوں نے اپنا نام راجیو ہری اوم بھاٹیہ سے اکشے کمار رکھ لیا۔
اس طرح سلمان اور شاہ رُخ کے اصل نام بھی مختلف ہیں۔ تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں کے اصل نام ایک ہی ہیں۔ شاہ رُخ خان کا اصل نام عبدالراشد ہے جبکہ ان کے ساتھی اداکار سلمان خان کا بھی برتھ سرٹیفیکیٹ پر اصلی نام عبدالرشید سلیم خان ہے۔

https://www.instagram.com/p/DGjGdXfTKyd/?utm_source=ig_web_copy_link

اس ہی طرح اداکاراؤں نے بھی اپنے حقیقی نام بدل کر اس روایتی طریقے کو اپناتے ہوئے مختلف نام رکھے ہیں۔

جیسے اداکارہ کیارہ اڈوانی دراصل عالیہ اڈوانی ہیں مگر کیونکہ عالیہ بھٹ پہلے ہی انڈسٹری میں آچکی تھیں اس لیے ایک جیسا نام ہونے کی وجہ سے عالیہ اڈوانی نے اپنا فلمی نام کیارہ اڈوانی رکھ لیا جو وہ خود کئی مرتبہ مختلف انٹرویوز میں بتا چکی ہیں۔

Check Also

’چھاوا‘ پر مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھانے کا الزام، ہندوؤں کا اورنگزیب کے مقبرے پر حملہ

بولی وڈ فلم ’چھاوا‘ کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھانے اور مغل بادشاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے