ڈاکٹر امجد سراج دوسری بار جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن کو دوسری 4 سالہ مدت کے لیے وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

یہ منظوری ڈاکٹر امجد سراج میمن کی شاندار کارکردگی کے باعث دی گئی ہے۔

گزشتہ دو برس سے وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے کسی بھی وائس چانسلر کو دوسری مدت نہیں دی تھی اور اس حوالے سے تمام سیاسی اور سفارتی دباؤ قبول بھی کیا۔ تاہم ڈاکٹر امجد سراج میمن کے لیے انہیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا اور انہیں دوسری چار سالہ مدت دینی پڑی۔

اب اس اقدام سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی بھی دوسری 4 سالہ مدت کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہے، ان کی مدت رواں برس 28 جولائی کو ختم ہوگی۔

اسی طرح چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع کی 4 سالہ مدت میں بھی توسیع کا امکان پیدا ہوگیا ہے، ان کی مدت رواں برس جون میں مکمل ہوگی۔

Check Also

سال نو کے پہلے روز پنجاب حکومت نے 9 سرکاری محکمے ختم کردیے، نوٹی فکیشن جاری

پنجاب حکومت نے سال نو کے پہلے روز بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 9 سرکاری محکمے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *