ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے دو میڈلز یقینی ہوگئے

ایشین گیمز میں اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے دومیڈلز یقینی ہوگئے۔

ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے مینز سنگلز اسکواش ایونٹ میں محمد اشعب عرفان کے بعد نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

نور زمان نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو 1-3 سے شکست دی۔ ان کی جیت کا اسکور 7-11، 6-11، 11-3 اور 4-11 رہا۔

سیمی فائنل میں رسائی پانے پر اب ایشین گیمز میں پاکستان کے یقینی میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان کو اب تک ویمنز کرکٹ ٹیم اور مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ کی ساٹھ کلو گرام کیٹگری میں عاصم خان نے برانز میڈل دلا رکھا ہے۔

Check Also

وینزویلا انڈر 20فٹبال ٹیم پر گولڈ میڈل جیتنے کے بعد شکست خوردہ ٹیم کا حملہ

وینزویلا نے روزاریو میں کھیلے گئے 2026 ساؤتھ امریکن گیمز کے ویمنز انڈر 20 فٹبال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *