آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ میں سری لنکا کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،سنجیو پٹیولا
ہم سری لنکا کے تعاون سے کھیلوں کے انعقاد میں دلچسپی رکھتے ہیں،عاطف اقبال اور رئیس خان کی گفتگو
کراچی (پبلک پوسٹ)آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین عاطف اقبال ،وائس چیئرپرسن ارم فواد ، صدر رئیس خان ،ایگزیکٹو ممبر شہر بانو سید نے سری لنکن قونصلیٹ کا دورہ کیااور قونصل جنرل سنجیوا پٹیولا سے ملاقات کی ۔
وفد نے ICC مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر قونصل جنرل کو مبارکباد پیش کی ۔سنجیوا پٹیولا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا اس وقت مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ میں سری لنکا کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔ورلڈ کپ کے دورارن پاکستان سے بھی تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد نے سری لنکا کادورہ کیا اور وہاں کی میزبانی سے لطف اندوز ہوئے ۔
عاطف اقبال نے آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کی سرگرمیوں سے قونصل جنرل کو آگاہ کیا ۔انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام کھیلوں میں گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کو سامنے لے کر آیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ہم سری لنکا کے تعاون سے کھیلوں کے انعقاد میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔
امید ہے کہ اس سلسلے میں آر کے اسپورٹس کے ساتھ تعاون کیا جائے گا ۔

رئیس خان نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ ہمارے اچھے روابط ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان اسپورٹس اور کلچر کے شعبوں میں تعاون کے بڑے مواقع میسر ہیں ۔بعد ازاں قونصل جنرل نے وفد کے ہمراہ کیک کاٹا اور عاطف اقبال نے قونصل جنرل کو اجرک کا تحفہ پیش کیا ۔
THE PUBLIC POST