ناقص فارم کے باوجود بابر اعظم نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

یہ کارنامہ انہوں نے اتوار کو لاہور میں جنوبی افریقہ کیخلاف شروع ہونے والی سیریز کے ابتدائی دن انجام دیا، وہ اس کارنامہ سے محض 2 رنز کی دوری پر تھے۔

بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹر کے علاوہ دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بنے ہیں، بابر اب تک ٹیسٹ چیمپئن شپ مقابلوں میں 18 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔

ان کے علاوہ چیمپئن شپ میں 3000 یا زائد رنز بنانے والوں میں جو روٹ (6080)، بین اسٹوکس (3616)، زیک کرولی (3041)، اسٹیون اسمتھ (4278)، مارنس لبوشین (4225)، ٹریوس ہیڈ (3300) اورعثمان خواجہ (3288) شامل ہیں۔

Check Also

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *