ایشین گیمز: پب جی نے پاکستان کو میڈل جتوا دیا

جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز میں پاکستان نے پانچواں میڈل حاصل کرلیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ای سپورٹس کے پب جی موبائل ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل اپنے نام کیا۔

قبل ازیں پاکستان مکسڈ مارشل آرٹ، ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ اور اسکواش میں 4 برانز میڈل حاصل کر چکا ہے۔

پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم اور ہاکی ٹیم بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں جس کے بعد مزید دو میڈل یقینی ہوگئے ہیں۔

Check Also

باسکٹ بال میچ کے دوران معروف گلوکار نے کم عمر مداح کو ایک لاکھ ڈالر انعام میں دے دیے

کینیڈین گلوکار اور عالمی شہرت یافتہ ریپر ڈریک نے ٹورنٹو ریپٹرز کی خصوصی تقریب ’او …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *