فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تربت کا دورہ،بلوچستان میں امن و ترقی کے عزم کا اعادہ

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے تربت کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربت پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو بلوچستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں صوبے کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت سے بھی بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشکل آپریشنل حالات کے باوجود جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تیاری اور ملک کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبے میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

Check Also

جناح اسپتال کراچی میں نجی کمپنی کےسیکیورٹی گارڈ کا سرکاری گارڈ پر تشدد، ویڈیو وائرل

کراچی: جناح اسپتال میں سیکیورٹی گارڈز کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، جہاں شعبہ ایمرجنسی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *