پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوگیا۔
بی بی ایل میں پرتھ اسکارچرز نے فاطمہ ثناء کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے، فاطمہ ثناء پہلی بار ویمنز بگ بیش لیگ کھیلیں گی۔
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار کے بعد فاطمہ ثناء بی بی ایل کھیلنے والی دوسری پاکستانی ویمن کھلاڑی بن جائیں گی۔
اس کے علاوہ فاطمہ ثناء اس سال دی ہنڈرڈ اور کینیڈا سپر 60 ٹورنامنٹ کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن کھلاڑی بنی ہیں۔
علم میں رہے کہ ویمنز بگ بیش لیگ کا آغاز 29 اکتوبر سے ہوگا۔
THE PUBLIC POST