کراچی میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے اہم پیش رفت، انڈسٹریل پارک کی توسیع کا فیصلہ

کراچی: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
کراچی انڈسٹریل پارک کو برآمدی صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار کے بڑے مرکز کے طور پر توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی انڈسٹریل پارک کی نگرانی اور عمل درآمد کے لیے وفاقی اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

ایڈیشنل سیکریٹری ایس آئی ایف سی ساجد قاضی کی قیادت میں فیڈرل ایس ای زیڈ اے وفد کا کراچی بزنس کمیونٹی کے ساتھ اہم اجلاس ہوا جس میں سرمایہ کاروں کے مسائل، سہولت کاری اور کاروباری رکاوٹوں کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

Check Also

مکہ دفاعی اتحاد کا ہنگامی اجلاس:پاکستان اور ترکیہ کے فوجی دستے فوری سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ

مکہ دفاعی اتحاد کے ہنگامی اجلاس میں ترکیہ اور پاکستان نے اپنی افواج فوری سعودی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *