پیپلزپارٹی کا پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی جانب سے پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے تاحکمِ ثانی پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی قانون سازی کے عمل میں بھی حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں کو سپورٹ نہیں کرے گی، جبکہ منظوری کے مرحلے میں بھی حکومتی بلوں کی مخالفت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں کے حوالے سے ضروری ترامیم بھی پیش کرے گی۔

Check Also

ایم کیو ایم والے کان کھول کر سن لیں، شاہراہِ فیصل پر جلسے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *