ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

کراچی (پبلک پوسٹ )
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 ہزار روپے بڑھا ہے۔

اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 390 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *