کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ملزمہ انمول عرف پنکی کو وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں 4 گواہوں نے ملزمہ کو شناخت کیا۔ گواہان نے بیان دیا کہ ملزمہ کو گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ کا منشیات کا بڑا نیٹ ورک ہے۔
گواہوں میں لیڈی کانسٹیبل سونیہ اشرف، تفتیشی افسر منصور، سب انسپکٹر عبدالستار اور اے ایس آئی اورنگزیب شامل ہیں۔
پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے کہا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمہ کو شناخت کیا ہے۔ ملزمہ کا سی ڈی آر ثابت کرتا ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے رابطے میں ہے۔
بعد ازاں عدالت نے مزید گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
THE PUBLIC POST