چیئرمین آباد حنیف گوہر کی قیادت میں تعمیراتی صنعت ایک نئی تاریخ رقم کرے گی عبدالقادر شیخانی کا خراج تحسین،

کراچی(کامرس رپورٹر) اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور معروف بزنس مین عبدالقادر شیخانی نے آباد ہاؤس میں چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) حنیف گوہر سے ملاقات کی اس موقع پر عبدالقادر شیخانی نے حنیف گوہر کو ایک بار پھر چیئرمین آباد منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا ملاقات میں تعمیراتی صنعت کو درپیش مسائل اور اورنگی سمیت شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا-

اس موقع پر علی شیخانی بھی موجود تھے اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عبدالقادر شیخانی نے تعمیراتی صنعت سے وابستہ ممتاز شخصیت محمد حنیف گوہر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد حنیف گوہر کا چیئرمین آباد منتخب ہونا تعمیراتی صنعت کے لیے خوش آئند عمل ہے، وہ ایک تجربہ کار، بااصول اور درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں تعمیراتی صنعت کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ہمیں یقین ہے کہ محمد حنیف گوہر اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے اور تعمیراتی شعبے کو درپیش بیوروکریسی، ٹیکسوں اور رجسٹریشن کے مسائل کو حکومت کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائیں گے –

عبدالقادر شیخانی نے مزید کہا کہ آباد کے پلیٹ فارم سے حنیف گوہر کی قیادت میں تعمیراتی صنعت میں ایک نیا باب رقم ہوگا، جس سے نہ صرف بلڈرز اور ڈیولپرز کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن آباد کی نئی قیادت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے

Check Also

یونان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

راولپنڈی: یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *